اہم خبریں

اسد عمر پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی کا موازنہ کرکے سیاسی تاریخ مسخ نہ کرے ،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اسد عمر کے بیان پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ اسد عمر پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی کا موازنہ کرکے سیاسی تاریخ مسخ نہ کرے ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور مادر عوام بیگم نصرت بھٹو نے جو مشکلات برداشت کی کسی اور نے نہیں کی ،پیپلزپارٹی کی قیادت شان سے مقتل گاہ گئی عمران خان جیل جانےسے ڈرتے ہیں، جیالے جیئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے جیل جاتے تھے اور جیئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے باہر آتے تھے، پی ٹی آئی والے جیل سے نکلتے ہیں تو باہروں باہر پریس کلب کی آوازیں سنائی دیتی ہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت بہادر ہے اس لیئے کارکن بھی بہادر ہیں 9 مئی کے واقعہ کی خالی مذمت کرنا منافقت اور مگر مچھ کے آنسو ہیں، اسد عمر دو دن جیل گئے پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑ دیئے۔

متعلقہ خبریں