اہم خبریں

کراچی کی لانڈھی جیل میں قید بھارتی ماہی گیر چل بسا

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کی لانڈھی جیل میں قید ایک بھارتی ماہی گیر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ارشد نے بتایاکہ 60 سالہ بالو ولد جیٹھا کو دیگر ماہی گیروں کے ساتھ 22 ستمبر 2020ء کو پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،حکام کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو اطلاع کردی گئی ہے جس کے بعد اس کی میت بھارت روانہ کی جائے گی،بالو اپنی سزا کی مدت پوری کر چکا تھا اور اسے جلد رہائی ملنے والی تھی۔بالوں کی میت قانونی کارروائی کے بعد امانت کے طور پر ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس بھجوا دی گئی ۔

متعلقہ خبریں