اہم خبریں

نارووال سے سجاد مہیس نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

نارووال (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری ،نارووال سے سجاد مہیس نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس نے اپنے بیان میں پارٹی چھوڑکا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا فوجی تنصیبات پر حملےکرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے ،پاک فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،9 مئی کے دلخراش واقعات سے مجبور ہو کر تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں میں آج پی ٹی آئی کے عہدوں سے بھی دستبرار ہوتا ہوں، میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں