کراچی (اے بی این نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے آج خواتین جیلوں میں ہیں ،عمران خان کی گرفتار ی کے بعد 9 مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا کراچی میں بسوں کو عمران خان کے کہنے پر آگ لگائی گئی۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے اب کوئی مذاکرات نہیں کریگا، اب عمران خان اپنے سامنے شیشہ لگا کر اُس سے مذاکرات کریں۔















