فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق مرکزی رہنما فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق کہ تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان جہانگیر ترین گروپ سے رابطے کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد رہنما جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کیلئے رضامند ہیں۔