لاہور(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبّر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان بہت تیزی سے معاشی ناکامی کی طرف جارہا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبّر زیدی نے کہا کہ وزیر خزانہ کی مجبوری ہے کیسے کہہ دیں کہ خزانہ خالی ہے، پاکستان ملکی اور غیر ملکی قرضے ادا نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ قسطیں ادا نہ کرنے کو دیوالیہ کہتے ہیں، سچ بولیں پیسے نہیں ہیں، ہماری انا اور بکواس ختم نہیں ہوتی۔















