اہم خبریں

رائٹ سائزنگ پالیسی، وفاقی حکومت نے تمام بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لیں

رائٹ سائزنگ پالیسی، وفاقی حکومت نے تمام بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد(رضوان عباسی)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پالیسی پر عمل درآمد اور حکومتی اداروں میں بھرتیوں پر عائد پابندی کے فیصلے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں سے یکم جولائی 2024 سے اب تک ہونے والی بھرتیوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، ماتحت اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور ریاستی ملکیتی اداروں (SOEs) کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ 3 اگست تک کابینہ ڈویژن کو فراہم کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بھرتیوں سے متعلق مختلف پابندیاں عائد کی تھیں، جن سے کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت خزانہ وقتاً فوقتاً متعلقہ اداروں کو آگاہ کرتے رہے ہیں۔ طلب کی گئی معلومات کی بنیاد پر حکومتی فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود درآمد کیوں؟ اہم حقائق سامنے آگئے

متعلقہ خبریں