اہم خبریں

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا،ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ آج میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان سے بڑا اچھا تعلق رہا،پی ٹی آئی کے بانی ممبران میں سے ہوں،عمران خان سے تعلق پی ٹی آئی بننے سے پہلے کا ہے،جدوجہد میں بہت اتار چڑھائو آئے،انہوں نے کہاکہ اللہ نے 2018میں اقتدارکا موقع دیا ،کوشش کی کہ عوام کے لئے کچھ کرسکیں،اقتدار کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کی،انہوں نے کہاکہ بیانیہ بنایاگیا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ فوج سے ہے،بہت سارے لوگوں نے اس بیانئے کے خلاف رہے،انہوں نے کہاکہ آج وہ لوگ سوچیں جو عمرا ن خان کو مشورے دے رہے تھے،ان کا کہناتھا کہنومئی منحوس دن تھا، نومئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو اچھا کرنے کا خواب دیکھا۔
تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

متعلقہ خبریں