اسلام آباد(اے بی این نیوز)تحریک انصاف کے رہنمائوںہاشم ڈوگر،چوہدری اخلاق ،تیمور بھٹی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سےخطا ب کرتے ہوئے ہاشم ڈوگرنے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف چھوڑنے کااعلان کیا،انہوں نے کہاکہ نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں،نومئی کو دالخراش واقعات ہوئے،ہم نو مئی کا واقعہ کبھی نہیں بھول سکتے،ہم پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر رہے ہیں،عمران خان کو بھی غلط باتیں نہیں کرنی چاہئیں،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ذاتی مفادات نہیں ریاست کو بچاناہے،پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے،ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے،شہداکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔















