کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں دو روز بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گئی، جس کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 50 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی 76 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 215 روپے پر آ گئی۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے بدلتے رجحانات کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔
مزید پڑھیں:رائٹ سائزنگ پالیسی، وفاقی حکومت نے تمام بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لیں















