اہم خبریں

عمران خان کا 2018 کے بعد بیٹوں سے رابطہ بالکل ختم ہوگیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )سابق وزیراعظم عمران خان سنہ 2014 کے دھرنے کے دوران ہر ویک اینڈ پر دونوں بیٹوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا کرتے تھے اور ان سے ملاقات کے لیے ہر برس موسم گرما میں برطانیہ بھی جاتے تھے لیکن پھر عمران خان اور ان کے بیٹوں کے درمیان رابطے معدوم ہوتے چلے گئے اور پھر سنہ 2018 کے بعد بیٹوں سے رابطہ بالکل ختم ہی ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ سنہ2018 میں وزیراعظم بننے کے بعد اپنے ساڑھے 3 سالہ دور اقتدار میں ان کی اپنے بیٹوں سے ایک بھی ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔

متعلقہ خبریں