Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ : فیصل آباد، ننکانہ صاحب میں ضمنی الیکشن روکنے کا حکم

لاہور (نیوزڈیسک) فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے حلقوں این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست لاہور ہائیکور ٹ نے منظور کرلی ، جسٹس شاہد کریم نے فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، جسٹس شاہد کریم نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ اسمبلی کی 90 روز سے کم مدت رہ چکی ہے،دونوں حلقوں میں 28 مئی کو الیکشن ہونا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔