اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

ایران کے مثبت بیانات سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

تہران(اے بی این نیوز)ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری جاری رکھنے کے عندیے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت 92 سینٹ یعنی 0.9 فیصد کمی کے بعد 102.16 ڈالر فی بیرل، جبکہ امریکی خام تیل ’ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ‘ کی قیمت 77 سینٹ یعنی 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 91.39 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اس سے ایک روز قبل تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب ایک روپے 93 پیسے اور 4 روپے 21 پیسے کی کمی کی جس کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت 390 روپے 12 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 414 روپے 75 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے طریقہ کار پر اب بھی اختلافات موجود ہیں، تاہم ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ سفارت کاری کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران امریکی امن تجاویز پر غور کر رہا ہے، جن میں ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ترجیحی نکات ہیں۔

مزید پڑھیں۔پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول ہوگئی

متعلقہ خبریں