اہم خبریں

کوئی پسندیدہ نہیں، سب کا کڑا احتساب کریں گے،چیئرمین نیب

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کا کوئی بھی پسندیدہ نہیں ہے، نیب غیرجانبدار ادارہ ہے، کڑا احتساب اور منصفانہ فیصلے کریں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے پوری قوم مل کر کام کرے۔قومی احتساب بیور(نیب) کی جانب سے جاری پریس رہلیز میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب راولپنڈی کے دفتر میں عوام سے دھوکہ دہی کے مختلف فراڈ کیسز کے متاثرین میں معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین نیب نے شرکاء سے خطاب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ نیب مکمل طور پر غیر سیاسی رہے گا اور قانون کے مطابق کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ ادارہ مختلف تنازعات کا حصہ رہا جس کی وجہ سے یہ اپنے اصل کام پر توجہ مرکوز نا رکھ سکا اور اس کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ان کا مقصد نیب کا ایک منصفانہ اور غیر جانبدار ادارہ کے طور پر امیج بحال کرنا ہے۔پریس رہلیز کے مطابق چیئرمین نیب نے عالمی کرپشن انڈیکس میں ملک کی تنزلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے لوٹی گئی رقم کی واپسی پر متاثرین کے صبر کو سراہا تاہم چیئرمین نیب نے عزم کیا کہ اب کیسز قانون کے مطابق مقررہ معیاد کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔ادارہ صرف ایمانداری اور غیر جانبداری کے اصول پر کار بند ہےچیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کا کوئی فیورٹ نہیں ہے اور ادارہ صرف ایمانداری اور غیر جانبداری کے اصول پر سختی سے کام کرتا ہے تفتیشی مرحلے کے دوران تمام ملزمان شائستگی اور تہذیب کے مستحق ہیں۔ انہوں نے تلقین کی کہ ان کے ساتھ ویسا ہی سلوک برتیں جیسا اپنے لیے چاہتے ہیں۔ملازمین کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے جلد از جلد حل کے ذریعے ملازمین بالخصوص خواتین عملے کے لیے کام کے ماحول کو ہر ممکن حد تک آرام دہ بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روٹیشن پالیسی کو ہر صورت میں لاگو کیا جائے گا۔چیئرمین نیب نے اس موقع پر پودا بھی لگایا اور نیب راولپنڈی کے ملازمین کے ساتھ گروپ فوٹو میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں