آئندہ دو سے تین دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئندہ دو سے تین روز میں ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان جبکہ سب سے زیا دہ درجہ حرارت موہنجو داڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کراچی سمیت اندرون سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 45 تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق دادو،جیکب آباد، سکھر، روہڑی اور سکرنڈ میں 44، نوابشاہ، سبی میں 43،بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان میں 40 ،لاہور ، پشاور، سرگودھا ، اٹک، ساہیوال میں 38سینٹی گریڈ رہا۔گزشتہ روز اسلام آباد میں 36، مظفر آباد میں 35،کوئٹہ میں 33،گلگت میں 31کراچی میں37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔