آخری گیند تک لڑنے والا کپتان ہوں آخری گیند تک لڑوں گا، عمران خان

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آخری گیند تک لڑنے والا کپتان ہوں آخری گیند تک لڑوں گا، جس جماعت کا ووٹ بینک ہو اسے ہرایا نہیں جاسکتا کسی کے آن جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،ہم تو11 ماہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔ آج لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ زمان پارک میں دہشتگردوں کی موجودگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کی اب بھی جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں ہر پاکستانی اس کی مذمت کر رہا ہے جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا دہشتگردوں کو ٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں میں نے میڈیا کو اپنا گھر بھی کھول کر دکھا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اقدامات سے ملک کی بدنامی ہوئی، خوف کی فضاء میں ملک نہیں چل سکتا، سات ہزار لوگوں کو گرفتار کر کے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ، مشرف کے دور میں اس طرح نہیں ہوا تھا ، اتنا بڑا کریک ڈاؤن پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ اب عدلیہ ہی ہے جو بنیادی حقوق کا تحفظ کر رہی ہے۔