Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پاکستان تحریک انصاف کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگی، بابراعوان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا کہ حکومت صرف زمان پارک میں آپریشن کا بہانا بنارہی ہے، یہ خود دہشت گرد لاکر زمان پارک میں دکھائیں گے ۔رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگی ، خوف سے کوئی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کچھ لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں،اس سے پہلے جتنے چھوڑ گئے پارٹی پر کیا فرق پڑا؟ جو چھوڑ چھوڑ کر جائے گا نئے چہروں کو ٹکٹ ملیں گےکہا گیا عمران خان ملک چھوڑ جائے گا، یہ سب جعلی شیر کہہ رہا ہے ۔