اہم خبریں

پاکستان بار کونسل نے فوجی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کردی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان بار کونسل نے فوجی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کردی، مذمت کرتہو ئے پاکستان بار کونسل نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے کارکنان اور دہشتگردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سخت سزاؤں سے مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک کیا جا سکے، واقعہ کے سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے، پاکستان بار کونسل نےمطالبہ کیا کہ 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کو شرمندہ کیا،جاری اعلامیہ کے مطابق واقعہ پر پاکستان بار کونسل افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، تمام سیاسی تنازعات جمہوری روایات کے مطابق ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہیں۔

متعلقہ خبریں