اہم خبریں

پاکستان اور جنوبی کوریاکے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پئیو کی ملاقات ، اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریاکے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیںجنوبی کوریا کے تاجروں کیلیے پاکستان میں ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،پاکستان جنوبی کوریا کو مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ انسانی وسائل فراہم کر رہا ہے اور اس کو مذید فروغ دینا چاہتا ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی کوریا کے ساتھ اعلی سطح روابط سمیت ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا،ملاقات میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں