اہم خبریں

کچھ لوگ مذمتی بیان کے بعد پی ٹی آئی سے اعلان لاتعلقی کریں گے، فیصل واوڈا کی پیش گوئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کچھ دیر میں لوگ 9 مئی کے شرمناک واقعات کروانے پر مذمتی بیان دیں گے۔بدھ کو ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جو لوگ مذمتی بیان دیں گے، دوسرے فیز میں پی ٹی آئی سے اعلان لاتعلقی کریں گے اور ملبہ دوسرے پر ڈال دیں گے۔فیصل وائوڈانے مزید کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ یہ لوگ عمران خان کو بند گلی میں لے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں