اہم خبریں

برطانیہ سے 19 کروڑ پاونڈ کی غیر قانونی منتقلی کا معاملہ،نیب نے عمران خان او ر بشریٰ بی بی کو کل طلب کر لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )برطانیہ سے 19 کروڑ پاونڈ کی غیر قانونی منتقلی ۔۔۔ نیب نے عمران خان او ر بشریٰ بی بی کو کل طلب کر لیا،، نیب راولپنڈی نے عمرا ن خان کو سمن جاری کر دیئے ‘عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالات کے جواب مانگے گئے ہیں،سمن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ، جان بوجھ کر نیب انکوائری سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ تفتیش میں شامل نہ ہوِئے تو سنگین نتائج ہوں گے،، نیب کی ٹیم نے نوٹس زمان پارک پہنچ کر موصول کروا دیا،بشری بی بی کو کل اسلام آباد نیب عدالت میں پیش ہو نے کاحکم،لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے بشریٰ بی بی کی نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ سے متعلق انکوائری میں 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی،القادر ٹرسٹ میں شیخ رشید کی بھی طلبی ، نیب نے 24 مئی کو پیش ہو نے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ خبریں