اہم خبریں

میں 2 کروڑ سے زائد بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک بھر میں 2 کروڑ سے زائد بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں انہیں تعلیمی نظام میں لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک گفتگومیں کہاکہ کسی بھی ملک کی اشرافیہ کی ترقی سے قوم ترقی یافتہ نہیں بنتی قوم کا غریب طبقہ جب ترقی کرتا ہے تو ملک اور قوم ترقی کرتی ہے۔انہوںنے کہا کہ پچھلی حکومت کے دور میں پاکستان میں ہر شعبہ تنزلی کا شکار رہا ہے، نہ جانے سابقہ حکومت ساڑھے 3 سال کیا کرتی رہی ہے، ہماری حکومت کے دور میں تعلیم کا شعبہ اتنا تنزلی کا شکار نہیں تھا بلکہ بہترین ترقی کررہا تھا جبکہ پچھلے 4 سالوں میں لاکھوں کی تعداد میں بچے تعلیم نظام میں شامل ہی نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح ہمارے ہاں بھی اسکول اور کالجوں میں غیر ملکی زبانوں کی تعلیم دی جائے تاکہ جب بچے تعلیم سے فارغ ہوں تو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بااسانی اپنا مقام بنا سکیں،ان کاکہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں عربی، جرمن، چائنیز زبانیں سکھائیں جائیں جس کے لیے نمل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے ماہرین کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ سابقہ حکومت میں ایک منصوبہ بندی کے ساتھ سی پیک منصوبے کو تباہ کیا گیا لیکن گزشتہ ایک سال میں ہم نے درجنوں منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا ہے جس پر چین کی حکومت بھی مطمئن ہے جبکہ بلوچستان میں ایک بار پھر ترقی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں