لاہور(نیوزڈیسک)پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ،پی آئی اے کے دمام سےآنے والے طیارے کاٹائر پھٹ گیا ۔پاکستان ایئر لاینز کا طیارہ پی کے 248 مسافروں کو لیکر لاہور سے دمام گیا ، جہاں کمزورٹائر لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرانے پرمزید خراب ہوگیا ، اور گزشتہ رات دامام سے لاہور لینڈنگ کے دوران اس کا ٹائر پھٹ گیا، تاہم طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ۔قومی ایئر لائیزکی پرواز پی کے 248 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا، طیارے کے ٹائرتبدیل نہ ہونےکےباعث آج صبح ریاض جانےوالی پروازبھی تاخیرکا شکار ہوئی جبکہ پی آئی اے کے کپتانوں نے طیارے کو خراب ٹائرتبدیل کیےبغیراڑانے سےانکارکردیا۔