اسلام آباد (اے بی این نیوز )جماعت اسلامی کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام اباد نصراللہ رندھاوا کر رہے ہیںمظاہرین کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا،مولانا ہدایت الرحمان کو گوادر کے مزدوروں کے لئے آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے۔
مظاہرین کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان کے حق میں نعرے بازی کی ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان گوادر نے مزدوروں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے جدو جہد کی علامت ہیںمولانا ہدایت الرحمان کی پرانی تحریک ہے، 100 دن گزرنے کے باوجود مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ضمانت نہیں مل رہی مولانا ہدایت الرحمان کی گرفتاری سیپیک کے خلاف سازش ہے۔















