اسلام آباد(نیوزڈیسک)سارک ممالک کے مرکزی بینکس کا تین روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک کی صدارت میں شروع ہوگا۔ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں شرکت کے لئے سری لنکا، نیپال، افغانستان، مالدیپ کے مرکزی بینکس کے گورنرز آج پہنچیں گے جب کہ بھارتی مرکزی بینک کے صدر نے شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی اثرات کم کرنے کے لئے بینکس کے کردار پر غور ہوگا اور عوام تک قرضہ جات کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ 2 مئی کو قرضہ جات کی فراہمی کو ڈیموکریٹائز کرنے سے متعلق سارک سیمینار اور 3 مئی کو کلائمیٹ کے منفی اثرات کم کرنے پر بینکس کے کردار کا سمپوزیم ہوگا۔















