اہم خبریں

سپریم کورٹ میں دو ججز کی خالی نشستوں کا معاملہ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کو خط

اسلام آباد (اے بی این نیوز )جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیا، ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پشاور اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو بطور جج سپریم کورٹ میں تقرری کے لیے نامزد کیا ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مسرت ہلالی اور سندھ ہائیکورٹ سے چیف جسٹس احمد علی شیخ کے ناموں پر غور کیا جائے۔ ذرائع کے مطاق خط میں کہا گیا ہے کہ سینیارٹی اصول کے دونوں چیف جسٹس صاحبان کو سپریم کورٹ لانے پر غور کیا جانا چاہیے، انہوں نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ خبریں