گوجرانوالا(نیوزڈیسک)سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کیخلاف تھانہ گکھڑ منڈی میں مہوش نامی خاتون کی مدعیت میں خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق خاتون کا درخواست میں موقف ہے کہ عمرسرفراز چیمہ ا ور تنویر صفدر کی ایما پر اسے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اور ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان فاروق ، صادق ، ذیشان ، قدوس و دیگر نے اسلحہ کے زور پر فصل بھی تباہ کردی، ملزمان نے تشددکیا اور میرے کپڑے بھی پھاڑ دیئے ۔ ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی جاتی ہے ۔















