اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں شدید بارشوں کے امکانات کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی او ر صوبائی قومی اداروں کو فور ی طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں کی لہر کے عندیے کے پیش نظر وزیراعظم کی این ڈی ایم اے ، صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز ، این اے ایچ اے اور متعلقہ اداروں کو قدرتی آفات سے نمٹنے ، قومی شاہراہوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔تمام متعلقہ ادارے مختلف شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو خبردار رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ عوام اور تمام ادارے موسمیاتی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنے خاندانوں اور شہریوں کو محفوظ بنائیں















