اہم خبریں

راولپنڈی ، پی ٹی آئی کنونشن میں کارکن ٹکٹ واپس لینے اور قیادت کی کرپشن کیخلاف پھٹ پڑے

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پارٹی ٹکٹ واپس لئے جانے کیخلاف پی ٹی آئی کارکن قیادت پر پھٹ پڑے ، قیادت پر کرپشن کے الزامات عائد، سابق امیدوار پی ٹی آئی چوہدری عدنان سے ٹکٹ واپس لئے جانے پر ورکرز کنونشن میں کارکنوں نے اپنی قیادت پر بدعنوانی کے الزمات عائد کرتے ہوئے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لال حویلی کا بھکاری نہیں بلکہ عمران خان کا کھلاڑی چاہیے ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے چوہدری عدنان سے ٹکٹ واپس لے کر عارف عباسی کو دیئے جانے پر کارکن ناراض ہیں۔ کارکنوں نے الزام لگایا کہ عارف عباسی کی کرپشن پر انہیںآرڈی اے سے ہٹایا گیا تھا۔ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ آرڈی اے ، ٹی ایم اے اور ایکسائز سے یہ لوگ منتھلیاں وصول کرتے رہے۔

متعلقہ خبریں