اہم خبریں

طوفانی بارشوں سے ٹریک متاثر ہونے کے باعث بند شالیمار ایکسپریس دوبارہ بحال

کراچی( نیوز ڈیسک) شالیمارایکسپریس 8 ماہ بعد دوبارہ بحال کردی گئی ۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کا کہنا تھا کہ شالیمار ایکسپریس افتتاح کے بعد لاہور کیلئے روانہ کردیا ،ایکسپریس 19 کوچز پر مشتمل شہریوں کیلئے آرام دہ سفر کیلئے تمام تر چیزیں ٹرین میں میسر ہوں گی،مذکورہ ٹرین 17 گھنٹے 45 منٹ میںشہریوں کو لاہور پہنچائے گی، مسافروں کو یکم مئی سے 15 مئی تک 20 فیصد جبکہ 16 مئی سے 31 مئی تک 10 فیصد رعایت دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ شالیمارایکسپریس کو سیلا ب کے دوران ٹریک متاثر ہونے کے باعث بند کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں