لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین کی زیرقیادت پی ٹی آئی کا لاہور میں پاور شو آج ہوگا، عمران خان احتجاجی ریلی کی خود قیادت کرینگے، پاکستان تحریک انصاف کی ریلی لبرٹی چوک سے دوپہر ایک بجے فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی ایم اے او کالج پہنچے گی اور ناصر باغ پہنچ کر قیادت جلسہ عام سے خطاب کرے گی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ریلی کا اچھرہ ،مزنگ سمیت دیگر راستوں پر استقبال کیا جائے گا، تمام عہدیداروں ، رہنماؤں اور کارکنوں کو ریلی میں بھرپور شریک ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔















