سوات (اے بی این نیوز)مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام کاسانحہ کبل سوات کے متاثرین سے وعدے اور اعلان پر وزیراعظم شہبازشریف کا وفاقی حکومت کی طرف سے سانحہ کبل سوات کے متاثرین کیلئے خصوصی مالی پیکج کا اعلان۔سانحہ میں شہداء کے ہر خاندان کو 20 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ کبل سوات دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو فی کس 5 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔















