اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل پیر سے پہلے مکمل ہوجائے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ مذاکرات کی پہلی نشست اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی،ہماری کوشش ہے کہ مسئلے کا اچھا حل ڈھونڈا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کا ایک پوائنٹ ایجنڈا الیکشن تھا، آج کی نشست میں ایک دوسرے کا موقف سمجھا ہے۔















