اسلام آباد (اے بی این نیوز)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے جےیوآئی کا موقف واضح ہے، پی ٹی آئی کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کرتے، واضح کیا ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں گے، پارلیمان کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،ایم کیو ایم کے وفد کی جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی،، ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے جبکہ جےیوآئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان، شیخ مولانا انور، جلال الدین ایڈوکیٹ شریک تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانا فضل الرحمان سے اظہار تعزیت کی جبکہ ملاقات میں پنجاب اور کے پی کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں گے، پارلیمان کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،، پارلیمان کا فیصلہ تمام اداروں کو قابل قبول ہونا چاہئیے۔ مولانا فضل الرحمان کا مذید کہنا تھا جےیوآئی کا موقف واضح ہے، پی ٹی آئی کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔















