Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز پینگ چنکسو نے منگل کو فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لئے چین کی حمایت کو سراہتے ہوئے اقتصادی و تجارتی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پینگ چنکسو نے پاکستانی عوام اور وزیر خزانہ کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور مشترکہ دوستانہ تعلقات کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو پاکستانی عوام کو چینی حکومت کی جانب سے مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور متعدد شعبوں میں جاری تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی قیادت سے پاکستان کو ملنے والے تمام تعاون پر چارج ڈی افیئرز پینگ چنکسو کی کوششوں سراہا۔