مطفر آباد ( اے بی این نیوز )اپیل میں وزیر اعظم کیو ں لکھا،، سابق لکھیں ، آزادکشمیر سپریم کورٹ نے تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف درخواست مستردکردی ، اسے سابق ہی پڑھا اور لکھا جائے،وکیل تنویر الیاس کاموقف۔ ہم کیسے سابق پڑھیں،جب تک وہ سابق ہیں سابق لکھیں،وہ ڈی نوٹی فائی ہیں،یہ کوئی مذاق نہیں ، سپریم کورٹ ہے،چیف جسٹس وکلا پر برہم،اپیل خارج کر دی ۔ آپ دوبارہ اپیل کریں،ہم دیکھیں گے،آج یا کل اسے منظور کرنا ہےیا نہیں،تنویرالیاس کے وکیل نے کہا ساری قوم کی نظریں آپ پر ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہم نے کوئی الیکشن لڑنا ہے جو ہم پر نظریں ہیں، ،،وکلا نے تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف درخواست سے لفظ وزیراعظم ختم کر کے تیسری مرتبہ رجسٹر ار آفس میں جمع کرادی،درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔















