اہم خبریں

الیکشن فنڈز عدم فراہمی معاملہ، دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم شہباز شریف بڑا ملزم ہوگا، بابراعوان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وکیل بابر اعوان نے الیکشن فنڈز کی عدم فراہمی پر عدالتی کارروائی کے مراحل بتادیے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی ہدایت سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری دفاع کے نام تھی تو پہلے مرحلے میں انہی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ایک بیان میں بابر اعوان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کیے تو اب کارروائی کس کے خلاف ہوگی؟بابر اعوان نے مزید کہا کہ سیکریٹری جڑتا ہے متعلقہ وزیر کے ساتھ، اور پہلے کا عدالتی فیصلہ ہے کہ وزير کا فیصلہ کابینہ کا فیصلہ گنا جائے گا۔

متعلقہ خبریں