اہم خبریں

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پار ٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پار ٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد زرداری ہاوس میں دن 1بجے ہوگا ۔ آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو ذرداری کے ساتھ بھی ملاقات بھی متوقع ہے ۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں موجود پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کی شرکت یقنی بنانے کے کے لئے فیصل راتھور کو ٹارگٹ دے دیا گیا ،آزاد کشمیر کے اندر پیپلز پار ٹی قائد ایوان کی ممکنہ تبدیلی کے متعلق اپنے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی ۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن آزا دکشمیر اور جے کے پی پی کے ساتھ اجلا س بھی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں