پشاور(نیوز ڈیسک)صو بائی دار الحکومت پشاور میں سکیو رٹی خد شا ت کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیو رٹی ہا ئی الرٹ کر دی گئی شہر کے تما م دا خلی و خا ر جی رستو ں پر پولیس کی بھا ری نفری کو تعینا ت کر دیا گیا جبکہ حسا س مقا ما ت سمیت مسا جد ، اما م با ر گا ہو ں اور اقلیتی برا دری کی مذہبی عبا دت گا ہو ں پر سکیو رٹی مزید الرٹ کر دی گئی ہے ۔ حا لیہ دہشت گر دی کے پیش نظر پشاور شہر میں سیکیورٹی ہا ئی الرٹ کر دی گئی ہے شہر کے تمام داخلی و خا ر جی راستو ں پر پولیس کے نوجو انو ں سمیت قا نو ن نا فذ کر نے والے ادارو ں کے اہلکار بھی ڈیو ٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور کسی بھی نا خو شگوار واقعا ت سے نمٹنے کیلئے ہا ئی الرٹ ہیں ۔ ضلع خیبر کے علا قے باڑہ ، جمرو د ، ش اہ کس اور در ہ آدم خیل کی طر ف سے پشاور کو ا ٓنے والے راستو ں پر پولیس کی مزید ناکہ بندیا ں قا ئم کر کے پولیس کی مزید نفری کو تعینا ت کر دیا گیا ہے جو شہریو ں کی جا معہ تلا شی لے رہے ہیں ۔ جبکہ اندور نی شہر اور کینٹ کے علا قو ں سمیت مسا جد ، اما م با ر گا ہو ں ، مندورو ں ، چرچز اورگو دوارو ں کی سی سی ٹی وی کمیرو ں کی مدد سے ما نیٹر نگ کی جا رہی ہے ۔