Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

میجر جنرل(  ر ) اظہر علی سید 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )پاکستان آرمی کے فرسٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) لونگ کورس کے میجر جنرل اظہر علی سید 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئےنمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں حاضر اور ریٹائرڈ عسکری اور سول شخصیات کے ساتھ ساتھ مرحوم کے عزیز و اقرب کی شرکت۔فرسٹ پی ایم اے لونگ کورس پاک آرمی کے کمیشنڈ آفیسرز کا اولین لونگ کورس ہےپہلے پی ایم اے لونگ کورس کے آفیسرز نے جنوری 1948 میں پی ایم اے میں ٹریننگ کا آغاز کیا اور 4 فروری 1950 میں کمیشن حاصل کیامیجر عزیز بھٹی شہید ، نشانِ حیدر نے بھی پہلے پی ایم اے لونگ کورس میں کمیشن حاصل کیا تھاپہلا پی ایم اے لونگ کورس 80 کیڈٹس پر مشتمل تھامیجر جنرل اظہر علی سید نے الیکٹرک اینڈ میکینیکل انجینیئرنگ کور میں کارہائے نمایاں انجام دئیےمیجر جنرل اظہر علی سید کا شمار معمر ترین ریٹائرڈ آرمی آفیسرز میں سے تھا ۔