اہم خبریں

ہنگو،سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،فتنہ الخواج کے 7 دہشت گرد واصل جہنم

ہنگو(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اگست کو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 7 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرام شہید ہو گئے، کیپٹن حمزہ اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے خوارج کا مسلسل تعاقب کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، ہلاک خوارج متعدد شہریوں کے قتل اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں قوم کے تحفظ اور سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں