اسلام آباد (اے بی این نیوز )یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 بنیادی اشیاء پر خصوصی سبسڈی فراہم کر رہی ہے ان سبسڈائزڈ اشیاء میں چینی، گھی، کوکنگ آئل، آٹا، کجھور ، بیسن، دالیں، چاول، چائے، مصالحہ جات اور مشروبات شامل ہیںتمام اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر مہیا کی جارہی ہےسبسڈائزڈ اشیاء کے علاوہ دیگر معیاری برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں بھی شاندار کمی کی گئی ہےتاکہ عوام کیلئے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مزید آسانیاں پیدا ہوں۔















