راولپنڈی ( اے بی این نیوز )ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی شہر کو رنگ برنگے پھولوں سے سجا دیا گیا۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے راولپنڈی شہر کے پارکوں اور شاہراؤں پر پھول لگانے کا سلسلہ جاری ہے ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی شہر کے مختلف پارکوں اور شاہراؤں میں پھول لگائے گئے ہیں جو کہ راولپنڈی شہر کے حسن کو دوبالا کر رہے ہیں۔راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراؤں جن میں مری روڈ، راشد منہاس روڈ اور ائیرپورٹ روڈ کو بھی پھولوں سے سجا دیا گیا ہے۔پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔علامہ اقبال پارک اور راول پارک بھی عوام کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں عوام کی کثیر تعداد پی ایچ اے کی جانب سے لگائے گئے پھولوں سے لطف اندوز ہونے پارکوں کا رخ کرتی ہے اور پی ایچ اے راولپنڈی کو خراج تحسین پیش کرتی نظر آتی ہے۔















