اہم خبریں

یوم علی ؓ،پولیس کے600سے زائدپولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )پولیس کے600سے زائدپولیس افسران یوم علی کے موقع پر سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، راولپنڈی میں 36مجالس اور11جلوس منعقد کئے جائیں گے،
مجالس کے لیے290 اور جلوس کے لیے 326 پولیس افسران وجوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،جلوس کے روٹ پر واقع گلیوں / راستوں کو بیرئیرز لگاکر سیل کیاجائے گا،جلوس میں داخل ہونے والے اشخاص کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں