اہم خبریں

آئینِ پاکستان ملک کی تمام فیڈریٹنگ اکائیوں میں واحد مضبوط گرہ ہے،میاں ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ آئینِ پاکستان ملک کی تمام فیڈریٹنگ اکائیوں میں واحد مضبوط گرہ ہے۔ یہ ذوالفقار علی بھٹو کے عظیم وژن کا عکاس ہے۔ وہ اس آئین کے حقیقی بانی تھے اور متفقہ آئین ڈرافٹ کرنے میں ان کےتاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ  1973 کا آئین ایک میچور دستاویز ہے جو دیر تک  قائم و دائم رہے گی۔ یہ آئین ہماری سیاسی میراث، مذہبی نظریہ، پرانی تاریخی روایات و  انفرادی آزادی کا مظہر ہے اور ہمارے انفرادی و اجتماعی حقوق کا ضامن ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس آئین کا مستقبل روشن ہے۔اس منفرد دستاویز کی اہمیت پر ہماری نوجوان نسل کو تعلیم دینے کی بہت ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں