اہم خبریں

ملک بھر میں24 گھنٹے کے دوران کورونا کے18نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،این آئی ایچ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے18کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار394کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے18 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.53فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں