اہم خبریں

اسلام آباد ،خوشبوؤں کی شاعرہ سے مشہور ہونے والی پروین شاکر کو ہم سے بچھڑے 28 برس ہو گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خوشبوؤں کی شاعرہ سے مشہور ہونے والی پروین شاکر کو ہم سے بچھڑے 28 برس ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق اردو ادب میں اپنی شاعری کے مُنفرد اور پُراثر انداز سے اپنی شناخت بنانے والی شاعرہ پروین شاکر کو آج ہم سے بچھڑے 28 برس ہوگئے، خوشبوؤں کی شاعرہ سے مشہور ہونے والی پروین شاکر24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں تھیں اور آج بھی اِن کی شاعرى نے مداحوں کے دِلوں میں گھر کررکھا ہے۔پروین شاکر نے تعلیمی میدان میں اپنی ذہانت کے جوہردکھاتے 2 مضامین میں ایم اے اور پھر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ان کے شعری مجموعے خوشبو، صد برگ، انکار اور خود کلامی صنف نازک کے احساسات کے ترجمان بنے اور ان کی ادبی خدمات کے صلے میں 1976 میں آدم جی ایوارڈ جبکہ 1990 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔دھیمے لہجے کی شاعرہ 26 دسمبر 1994کو کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں اور ایچ ایٹ کے شہرِ خموشاں میں ان کے مداح آج بھی اظہارعقیدت کرنے چلے آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں