Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اسلام آبا میں امریکی سفارت خانے عملے پر حملے کا خدشہ ،ریڈالرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی سفارت خانے نے اسلام آباد میں اپنے عملے پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ پیر کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چھٹیوں کے دوران نجی ہوٹل میں امریکی شہریوں پر حملہ ہوسکتا ہے،دہشت گردی کے ہونے والے واقعات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔سفارتخانے نے اپنے سفارتی مشن پر زور دیا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حالیہ چھٹیوں کے دوران نامعلوم افراد ممکنہ طور پر میریٹ ہوٹل میں امریکیوں کے خلاف حملوں منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ فوری طور پر اپنے امریکی عملے کو میریٹ ہوٹل اسلام آباد جانے سے روک رہا ہے۔مزید برآں چونکہ اسلام آباد میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر ریڈ الرٹ کیا گیا ہے اور تمام عوامی تقریبات پابندی لگادی گئی ہے۔سفارتخانہ اپنے تمام عملے کو اسلام آباد میں غیر ضروری اور غیر سرکاری سفر سے روک رہا ہے۔