اہم خبریں

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،آئی جی پنجاب

لاہور(نیوز ڈیسک) انسپکٹرزجنرل پولیس (آئی جی) پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹرزجنرل پولیس (آئی جی) پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھرمیں 28 ہزارسے زائد سیکیورٹی اہلکارڈیوٹی پرمامور ہیں، جبکہ لاہورمیں 6 ہزارسے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، صوبے میں کرسمس کے 3 ہزار431 اورلاہورمیں 625 پروگرامزمنعقد کیے گئے ہیں اور مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار جوش اور جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں