Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے لیے اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا، اجلاس کی صدارت چئیرمین صادق سنجرانی کریں گے ،اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل نذیر تارڑ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان اور میری ٹائم زون اور پیر روشن شاہ انسٹیوٹ میران شاہ کے قیام کا بل بھی ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظور کے بعد چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود ہو جائیں گے ،بینچوں کی تشکیل، از خود نوٹس کا فیصلہ بھی ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سنیئر ترین ججز شامل ہوں گے۔